
خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کرائسز، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹٰی کی جانب سے ابوظہبی میں داخلے کے لیے شرائط میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ نئی شرائط کا اطلاق 8 نومبر سے ہوگا۔
کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کے مراکز کے بارے میں معلومات خبر کے آخرمیں
نئی شرائط کیا ہیں؟
نئی شرائط کے مطابق 8 نومبر سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے رہائشیوں یا سیاحوں کو داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانی ہوگی۔ اور پھر امارات میں داخل ہونے کے بعد اگر وہ وہاں 4 دن یا 4 دن سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو انہیں ابوظہبی میں قیام کے چوتھے روز کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔اور اگر وہ ابوظہبی چار دن سے زیادہ مثلا 8 دن تک یا اس سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو انہیں 8ویں دن کورونا کا ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
خیال رہے کہ ابوظہبی میں داخلے کے دن کو پہلا دن تصور کیا جائے گا۔
اس سے پہلے شرائط تھیں کے ابوظہبی میں داخل ہونے والے افراد اگر چھ دن یا اس زیادہ قیام کرتے ہیں تو انہیں 6ویں دن کورونا کا پی سی آر ٹٰیسٹ کروانا ہوگا۔ لیکن اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اب ابوظہبی میں قیام کے چوتھے روز کوورنا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
مثال کے طور پر اگر آپ اتوار کے روز ابوظہبی میں داخل ہوتے ہیں تو اتوار آپ کا پہلا دن تصور ہوگا اور اگر وہاں چار دن قیام کرتے ہیں تو آپ کو بدھ کے روز ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
اسی طرح سے اگر آپ 4 دن سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو آپ کو اگلے اتوار کو پھر ایک کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
ان شرائط پر عمل کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ابوظہبی میں داخلے کی دیگر شرائط درج ذیل ہیں:
ابوظہبی کے خواہشمند افراد کو بارڈر پر کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانی ہوگی۔ دو طرح کے کورونا ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ قبول کی جاتی ہے۔ جوکہ درج ذیل ہیں:
1۔ کورونا پی سی آر ٹیسٹ۔ جس میں ناک یا گلے سے نمونہ لیا جاتا ہے۔
2۔ دوسرا ٹیسٹ ہے ڈی پی آئی ٹیسٹ۔ جس میں کورونا کی تشخیص کے لیے خون کا نمونہ لیا جاتا ہے اور پھر لیزر ٹیکنالوجی سے ٹیسٹ کیاجاتا ہے۔ جس کی رپورٹ 5 منٹ میں دے دی جاتی ہے۔
درج بالا ٹیسٹوں میں سے کسی ایک ٹیسٹ کی مفنی رپورٹ حاصل کر کے آپ 48 گھنٹوں کے اندر اندر ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔
لیکن یاد رہے کہ ابوظہبی میں قیام کے دوران چوتھے اور آٹھویں دن کروائے جانے والے ٹیسٹ صرف پی سی آر ٹیسٹ پوں گے۔
[ad id=”17140″]
آپ کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ درج ذیل مراکز سے کروا سکتے ہیں:
آپ کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ درج ذیل کسی بھی لیبارٹری سے کروا سکتے ہیں لیکن اس ٹیسٹ کی فیس اور اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار مختلف امارات میں مختلف ہوگا۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے ٹیسٹ کروانے کےلیے 800342 پر کال کریں۔ ٹیسٹ کی فیس 150 درہم ہوگی۔
ابوظہبی کی سیہا ہیلتھ سروس کمپنی سے ٹیسٹ کروانے لیے 8001717 پر کال کریں۔ اور اس ٹیسٹ کی فیس 250 درہم ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت سے ٹیسٹ کروانے کےلیے 80011111 پر کال کریں۔ یہ ٹٰیسٹ مفت ہوگا۔
[ad id=”17140″]
دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ مراکز درج ذیل مقامات پر قائم ہیں:
ال اہلی کلب
النصر کلب
ہماریہ
مجلس الرشیدیہ
مجلس الجمیرہ
مال آف ایمریٹس
میردیف سٹٰی سنٹر
ڈیرا سٹی سنٹر
سٹی والک
خیال رہے کہ دبئی ہیلتھ اتھارٹٰی کے کچھ مراکز بھی کورونا ٹیسٹ کرتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو 800342 پر کال کرنی ہوگی۔
[ad id=”17140″]
ابوظہبی میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ سنٹر درج ذیل مقامات پر قائم ہیں:
زید سپورٹس سٹی
الوتہاب اسکرینگ سنٹر
الباہیہ اسکرینگ سنٹر
الشمخہ اسکرینگ سنٹر
ابوظہبی کورنیش
العین میں اشارج اسکرینگ سنٹر
اور الظفرہ میں مدینہ زید، گھیاتی، المیراف، الصلہ، لیوا، دلما اسکرینگ سنٹرز سے ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں۔
[ad id=”17140″]
شارجہ میں ٹیسٹ سنٹر درج زیل مقامات پر ہیں:
گالف اینڈ شوٹنگ کلب
السجا شاپنگ سنٹر
الغرب پولیس اسٹیشن کے پاس القاسمیہ کے قریب خیمے میں قائم لیبارٹری سے
واست ہیلتھ سنٹر
شارجہ ہیلتھ سنٹر
لو، الوہیا ہیلتھ سنٹر
الدہید ہیلتھ سنٹر
القاسیمی ہسپتال
کویت ہسپتال
[ad id=”17140″] عجمان میں ٹیسٹ سنٹر درج ذٰیل ہیں:
الجیرف
البیعت مطواہد ہال
[ad id=”17140″] راس الخیمہ میں ٹیسٹ سنٹر کی لوکیشن درج ذیل ہے:
دافن الخور سنٹر
المیرید ہیلتھ سنٹر
الجزیرہ ہیلتھ سنٹر
الدیغداگاہ ہیلتھ سنٹر
الرامس ہیلتھ سنٹر
ابرہیم عبیداللہ ہسپتال
سقر ہسپتال
نیو عبیداللہ عمران ہسپتال
شام ہسپتال
[ad id=”17140″] ام القوین میں پی سی آر ٹیسٹ کے مراکز نیچےدیے گئے مقامات پر قائم ہیں:
ڈیفنس کیمپ
السلامہ ہیلتھ سنٹر
فلج ال معلہ ہیلتھ سنٹر
الخزان ہیلتھ سنٹر
الرفاع ہیلتھ سنٹر
پریونشن میڈٰیل سنٹر
یو اے کیو ہسپتال
[ad id=”17140″] فجیرہ میں ٹیسٹ سنٹرز کی فہرست:
فجیرہ ہسپتال کے قریب واقع نیشنل ٹیسٹنگ سنٹر
ایگزیبشن سنٹر
[ad id=”17140″] ڈی پی آئی ٹیسٹ کے مراکز درج ذیل مقامات پر قائم کیے گئے ہیں:
اس ٹیسٹ کی قیمت 50 درہم ہے۔
جو ابوظہبی میں زید سپورٹس سٹی، ابوظہبی کورنیش اور گھنتوت بارڈر پر لیبارٹریوں میں کیا جاتا ہے۔
دبئی میں ڈی پی آئی ٹیسٹ پورٹ راشد اور الخوانیج میں کیا جاتا ہے۔
شارجہ میں ڈی پی آئی ٹیسٹ کی لیبارٹی شارجہ گالف اینڈ شوٹنگ کلب میں قائم کی گئی ہے۔
عجمان میں ایمریٹس ہاسپیٹالیٹی سنٹر اور راس الخیمہ میں دافان الخور میں۔
فجیرہ میں ڈی پی آئی ٹیسٹ فجیرہ سنٹر اور العین میں یہ لیبارٹری ال ہیلی شادی ہال میں قائم کی گئی ہے۔
[ad id=”17140″] Source: Gulf News







