متحدہ عرب امارات

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج ابھی تک سامنے کیوں نہیں آئے؟

خلیج اردو
06 نومبر 2020
واشنگٹن: ریاست ہائے متحدہ امریکی میں صدارتی انتخابات کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔

امیریکہ میں ان ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں جو نتائج کو بدل سکتے ہیں۔ جیورجیا ، شمالی کارولینہ ، پینسلونیہ اور نیویڈا کے نتائج پر فیصلہ ہوگا کہ جیت کس کی ہوئی۔

رپبلکن کا گڑھ سمجھا جانے والا الاسکا کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آٗے کیونکہ وہاں ہونے والی کاؤنٹنگ کی تعداد 50 فیصد ہے تاہم اس کا نتیجہ اتنا اثر نہیں ڈالے گا۔ آئیے ہم دیکھتے پہیں کہ ان ریاستوں کے نتائج کیوں معنی خیز ہیں۔

جیورجیا
میں جہاں ابھی تک کے نتائج میں بائیڈن نے بہتر پرفارم کیا ہے اس کے نتائج ابھی مکمل نہیں ہوئے تاہم ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ جورجیا میں فتح یاب ہوئے ہیں۔ اس علاقے سے بائیڈن دوہزار سولہ کے ہیلرینکلنٹن کے مقابلے میں بہتر پرفارم کررہے ہیں۔

نیویڈا
اس ریاست سے نتائج کا آنا باقی ہے اور ابھی گنتی کا عمل مکمل ہونے میں دن لگ سکتے ہیں۔ یہاں بائیڈن کو ٹرمپ پر ایک فیصد کی سبقت ہے۔ یہاں سے 2016 میں ٹرمپ کو شکست ہوئی تھی اور جورج بش 2004 میں آخری رپبلکن تھے جنہوں نے یہاں سے جیت حاصل کی تھی۔

شمالی کارولینا
میں ابھی بیلٹ کی کاؤنٹنگ باقی ہے۔ تاہم ٹرمپ کا دعوی ہے کہ وہ یہاں سے جیت چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں 77000 ووٹوں کی سبقت ہے اور ابھی 116000 بیلٹ کی کاؤنٹنگ باقی ہے جبکہ 41000 صوبائی بیلٹس کی کاؤنٹنگ بھی باقی ہے۔

پنسلوانیا
میں ہزاروں ووٹوں کی گنتی ابھی باقی ہے۔ ٹرمپ جس کو 675 ہزار ووٹوں کی لیڈ ہے۔ یہاں بائیڈن کو ایک فیصد کی سبقت ہے۔ یہاں کے انتخابی نتائج سے صدارتی انتخاب کے نتیجے پر فرق پڑے گا۔ یہاں سے ٹرمپ نے 2016 میں شکست پائی تھی جبکہ 2004 میں آخری بار رپبلکن امیدوار جورج بش جیتے تھے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button