خلیج اردو آن لائن:
بھارت میں ایک ریٹائرڈ فوجی نے ٹی وی بند نہ کرنے پر مبینہ طور پر 80 سالہ باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بادی النظر میں باپ اور بیٹے کے دوران ٹی وی بند کرنے پر جھگڑا ہوا جس میں باپ نے ٹی وی بند کرنے سے انکار کر دیا جس پر بیٹے نے گولی مار کر باپ کو قتل کردیا۔
یہ واقعہ نصیر پور گاؤں میں جمعرات کے روزپیش آیا۔
پولیس کے اے ایس پی انوپ کمار نے بتایا کہ "دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے دوران آشوک نامی بیٹے نے لالہ رام نامی باپ کو پہلے دھکا دیا اور پھر اپنی لائسنس شدہ دو نالی بندوق کے ساتھ گولی مار کر باپ کو قتل کردیا”۔
پولیس کے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آشوک نے اپنے باپ ( جوکہ رات کے وقت ٹی وی پر کوئی پروگرام دیکھ رہا تھا) کو ٹی وی بند کرنے کا کہا۔ لیکن جب اس کے باپ نے ٹی وی بند کرنے سے انکار کردیا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران آشوک نے باپ کو گولی مار دی۔
جس کے بعد باپ گولیوں کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا۔
آشوک اپنے خاندان کے ساتھ نصیر پور گاؤں میں رہتا ہے۔ اور اس کے خاندان کے ذرائع کے مطابق وہ بہت زیادہ شراب نوشی کرتا تھا اور چھوٹی چھوٹی باتوں جھگڑا کرنا اس کا معمول تھا۔
تاہم، آشوک واقعہ کے بعد سے فرار ہے لیکن پولیس نے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے اس تلاش شروع کردی ہے۔
Source: Khaleej Times






