( خلیج اردو ) دبئی میں تاجروں کی سہولت کے لئے ان لائن شکایت سروس کا افتتاح کردیا گیا جس کی مدد سے کمرشل لائسنس پر اٹھنے والے اعتراضات کی نشاندہی کی جا سکے گی۔
اس سسٹم کے ذریعے تجارتی مرکز کے کے بارے انسپکشن رپورٹ بھی تاجروں کو آن لائن دستیاب ہوگی ۔ کسٹمرز ان لائن طریقے سے اس نئے سروس کو استعمال کرسکتے ہیں اور ان کو کسی سروس سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
دبئی اکنامک سینٹر کے کمرشل شکایات ڈویزن نے حکومت کی ای سروس کا اجراء تجارتی نظام میں جدت لانے کے لئے کیا ہے جس سے تاجروں کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
Source:Gulf News







