
(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات کو سیاحوں کا دوسرا گھر بھی کہا جاتا یے کیونکہ سالانہ لاکھوں کے حساب سے دنیا کے مختلف ملکوں کے لوگ متحدہ عرب امارات میں داخل ہوتے ہیں ۔
ایک اندازے کے مطابق متحدہ عرب امارات سال 2027 تک سیاحوں کی آمد سے سرمایہ کاری 1۔116 بلین درہم تک پہنچانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کے لئے دو قسم کے ویزوں کا اجراء ہوتا جس میں ایک ٹوریسٹ ویزہ اور دوسرا ویزٹ ویزہ کہلاتا ہے ۔دونوں ویزوں کی نوعیت میں فرق یہی فرق ہوتا ہے کہ ویزٹ ویزہ کسی بھی وقت ایمپلائمنٹ یا رہائشی ویزے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔جس میں امارات سے باہر جانے کی ضرورت نہیں جبکہ ٹوریسٹ ویزہ میں یہ سہولت میسر نہیں ہوتی ۔
ویزٹ ویزہ 30 یا 90 دنوں کا ہوسکتاہے جس میں 30 دنوں کے لئے دو مرتبہ توسیع ہوسکتی ہے ۔
ان ویزوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے کہ سنگل اینٹری ویزہ 30 دنوں کے لئے ملٹی اینٹری ویزہ 30 دنوں کے لئے ۔سنگل اینٹری 90 دن کے لئے اور ملٹی اینٹری ویزہ 90 دنوں کے لئے نکالا جاسکتا ہے ۔
ان ویزوں کے علاوہ دو دنوں، چار اور 14 دنوں کے ویزٹ ویزوں کی اجراء کی سہولت بھی میسر ہے ۔
ویزہ حاصل کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہوتا ہے جس کے لئے درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویریں ، پاسپورٹ کاپی، بیوی کے ساتھ سفر کے لئے شادی سرٹیفیکٹ، بچے ساتھ میں ہوں تو بچوں کا پیدائشی سرٹیفیکٹ درکار ہوگا ۔
ان ویزوں کی لاگت بھی مختلف ہے 30 دن سنگل اینٹری ویزہ درہم 393 اور 30 دن کا ملٹی اینٹری ویزہ درہم 653 وصول کیا جاتا ہے۔ 90 دن سنگل اینٹری 793 درہم اور 90 دن ملٹی اینٹری ویزہ 1653 درہم وصول کیا جاتا ہے ۔
امر سینٹر کے ذریعے ویزہ حاصل کرنے کے اخراجات کچھ یوں ہے کہ سنگل اینٹری ویزہ 30دن 253 درہم ،ملٹی اینٹری ویزہ 553 درہم، 90 دن سنگل اینٹری ویزہ 603 درہم ۔ 90 دن کا ملتی اینٹری ویزہ 1553 درہم کا ملتا ہے۔
ویزٹ ویزے کی رینیول فیس بھی مختلف ہے اور 30 دنوں کے ویزٹ ویزوں کا 1450 درہم اور 90 دنوں کے ویزہ کی رینیول فیس 2000 درہم مقرر ہے ۔
جب متحدہ عرب امارات میں ویزے کا معیاد پورا ہوجائے تو اور سٹے پر یومیہ 100 درہم وصول کیا جائے گا جس کا اطلاق ویزہ ختم ہونے کے 10 دن بعد ہوتا ہے ۔
Source: Gulf News







