
(خلیج اردو )دبئی میں ٹریفک جرمانہ معافی سکیم کی مدت ختم ہوگئی ہے سے 5 لاکھ 57 ہزار 430 ڈرائیور نے فائدہ اٹھایا اور جرمانہ معاف کرایا ۔
دبئی پولیس کے مطابق جن ڈرائیوروں نے تین مہینوں تک نیا مخالفہ حاصل نہیں انکو 25 فیصد جنہوں نے چھ مہینے تک نیا مخالفہ حاصل نہیں کیا انکو 50 فیصد ریاعت ملی جبکہ جنہوں نے نو مہینوں میں ٹریفک خلاف ورزی نہیں کی انکا 75 فیصد جرمانہ معاف کرایا گیا ۔ جن ڈرائیوروں نے پورا سال نئی خلاف ورزی نہیں کی انکا 100 فیصد جرمانہ معاف کیا گیا ۔
دبئی پولیس نے فروری کو اس سکیم کا اجراء کیا تھا جو پچھلے مہینے اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پورا جرمانہ ادا کرنا پڑھے گا ۔
Source: Gulf News