نئی دہلی(خلیج اردو): امریکہ اور برازیل کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متائثرہ ملک بھارت نے صحت کے ماہرین اورکورونا کیسز کے حوالے سے باخبررہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کیا ہے۔ ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں مختلف ممالک کورونا پر قابو پا رہے ہیں ، ڈھائی ارب آبادی کے ملک بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز کی ریکارڈ تعداد رپورٹ ہوئی ہے۔
جب سے کورونا وبا آئی ہے تب سے ایک ہی دن 78761 کیسز ایک ہی دن میں ریکارڈ ہونا انتہائی الارمنگ ہے جو بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل امریکہ میں ایک ہی دن میں 77638 کیسز سامنے آئے تھے۔
بھارت میں ایک ہی دن میں ریکارڈ کیسز ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے نرمی کی ہے اور مختلف کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے 63000 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت جہاں ٹیسٹ کرانے کی شرح کم ہے ، زیادہ افراد کے متائثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
وبائی امراض کے ماہر شاہد جمیل جو بھارت میں ویلکم ٹرسٹ کا سربراہ ہے ، نے اے ایف پی کو بتایا کہ بھارت میں ایک ملین میں سے صرف تیس ہزار کی شرح سے لوگوں کا ٹیسٹ کیا جانا تشویشناک ہے۔ یہ دنیا میں میکسیکو کے بعد ٹیسٹ کرانے کی سب سے کم تعداد ہے۔
ماہرین کو تشویش ہے کہ حکومت کورونا کے حوالے سے اصل اعدادوشمار کو چھپارہا ہے اور ایسے میں جب بڑے شہروں کے بعد چھوٹے شہروں میں بھی کورونا نے پنجے گاڑھے ہیں ، بھارت کو سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
Source : Khaleej Times






