متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: ان تین ممالک سے آنے والے مسافروں کو دبئی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ تین ممالک سے دبئی آنے والے مسافروں کا دبئی پہنچنےپر کورونا پی سی آر ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا۔

ایمریٹس ایئر لائن کیجانب سے جمعے کے روز اپنی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ 4 ستمبر سے آسٹریا، مالدیپ اور عمان سے دبئی آنے والے مسافروں کو دبئی پہنچنے پر کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ ایمریٹس کی جانب سے اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ دبئی آنے والے سیاحوں سفر سے پہلے GDRFA یا آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، انہیں سفر سے قبل پہلے 48 گھنٹوں کے اندر کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ یہ رپورٹ کیو آر کوڈ کی حامل ہو اور منظور شدہ لیبارٹری سے کروائی گئی ہو۔ مزید برآں، روانگی سے قبل 6 گھنٹوں کے اندر ایئر پورٹ پر قائم لیبارٹری سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا جس کی منفی رپورٹ کا کیو آر کوڈ کی حامل ہونا ضروری ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button