سونے کے نرخمتحدہ عرب امارات

آپ کے پاس موجود سونا فروخت کرنے کا صحیح وقت آگیا،دبئی میں سونے کی قیمتوں میں نئی بلند ی، 24 قیراط سونا 405 درہم فی گرام سے تجاوز کر گیا

خلیج اردو
دبئی: پیر کی صبح دبئی میں سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 24 قیراط سونا 405.25 درہم فی گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دبئی جیولری گروپ کے مطابق، 22 قیراط سونا 375.25 درہم، 21 قیراط 360.0 درہم، جبکہ 18 قیراط سونا 308.5 درہم فی گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایشیا میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس قیمت بڑھ کر 3,370.17 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو پر تنقید اور ٹیرف کے خدشات کے باعث عالمی منڈیوں میں بے یقینی کے پس منظر میں ہوا ہے۔

ایساکس بینک سنگاپور کے چیف انویسٹمنٹ اسٹریٹجسٹ چارو چنانا نے کہا کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کے ساتھ ساتھ اب یہ خدشات بھی بڑھ رہے ہیں کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو پر سیاسی دباؤ ڈالا گیا تو یہ مالیاتی پالیسی میں مزید غیریقینی پیدا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا، “اگر مرکزی بینک کی خودمختاری متاثر ہوئی تو شرحِ سود کے بارے میں سرمایہ کاروں کی توقعات کو دھچکا پہنچ سکتا ہے، جبکہ وہ پہلے ہی عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال میں استحکام کے متلاشی ہیں۔”

ایساکس بینک اور سٹی ریسرچ دونوں نے 2025 کے لیے سونے کی قیمت کا تخمینہ بڑھا کر 3,500 ڈالر فی اونس کر دیا ہے۔ بینک کے مطابق، “سرمایہ کار اس بات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کہ فیڈرل ریزرو آئندہ شرحِ سود کے بارے میں کیا اشارہ دیتا ہے، کیونکہ یہ سونے کی کشش کو براہِ راست متاثر کرتا ہے۔”

بینک کے بیان میں کہا گیا کہ رواں سال کے اختتام سے قبل 75 سے 100 بیسس پوائنٹس تک شرحِ سود میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو کہ مالیاتی پالیسی کو زیادہ نرم کرنے کا اشارہ ہے۔ چونکہ سونا سود نہیں دیتا، اس لیے کم شرحِ سود اسے سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button