
(خلیج اردو ) دبئی میں پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے پر نیپالی باشندہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پاکستانی خاتون صبح ورزش کررہی تھی کہ نیپالی باشندے نے ہاتھ لگایا جس پر خاتون نے اپنے شوہر کا اطلاع دی ۔
شوہر نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تھی سی سی ٹی وی کیمرے میں نیپالی شخص کو دیکھا گیا ۔
نیپالی شخص نے ماسک پہنا ہوا تھا مگر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کا سراخ لگا لیا ۔
نیپالی باشندے نے جرم کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ وہ شراب نشے کے سرور میں تھا ۔ عدالت نے اس پر جنسی ہراساں کرنے کے دفعات کے ساتھ فرد جرم عائد کردیا ۔
Source: Gulf News







