متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان کے وقت قیدیوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی: رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے جو ہمییں ایثار اور قربانی سکھاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں حکام نے روزہ شروع ہوتے معافیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ دبئی پولیس نے اعلان کیا ہے رمضان کے اوقات میں دبئی سینٹرل جیل میں قیدی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے بات چیت کرپائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کرونا پر قابو پانے اور قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں کے مطابق سرکاری کاروباری اوقات کے دوران صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک دوروں کا انعقاد جاری رہے گا۔

دبئی پولیس میں کریمنل اور اصلاحی اداروں کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل علی الشمالی نے کہا کہ یہ سروس دو سال قبل شروع کی گئی تھی۔ اس اقدام کا مقصد دبئی کے قیدیوں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ اندر اور باہر بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی پولیس دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تعاون سے یہ سرانجام دے گی اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے قیدیوں کو اپنے پیاروں سے بات چیت کرنے کے لیے مکمل لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی خواہشمند ہے۔

قیدیوں کے اہل خانہ کو سب سے پہلے دوبئی پولیس کے انلائن اپلیکیشن پر درخواست دینی ہوگی۔ انہیں ایک ٹیکسٹ میسج ملے گا جس میں انہیں وقت اور تاریخ کے بارے میں بتایا جائے گا کہ کب ان کی ملاقات ہوگی۔

مقررہ وقت اور تاریخ پر ان کے پیاروں سے انلائن بات کرائی جائے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button