متحدہ عرب امارات

دبئی ریستوران میں آگ لگ گئی ایک شخص جانبخق

دبئی سیول ڈیفنس کے مطابق آگ صبح 4 بج کر 32 منٹ پر لگی

(خلیج اردو )دبئی ریستوران میں آگ لگ گئی ایک شخص جانبخق ہوگیا ۔دبئی سیول ڈیفنس کے مطابق انٹرنیشنل سٹی میں واقع چار منزلہ امارات میں واقع ریستوران میں گیس لیکج کی وجہ صبح 4 بج کر 32 منٹ پر آگ لگی ۔

آگ بجانے کے لئے ناد آل شعیبہ فائر سٹیشن سے عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے چند لمحوں میں آگ پر قابو پالیا ۔

دبئی سیول ڈیفنس کے مطابق آگ لگنے کے بعد پوری عمارت کو حالی کرالیا گیا تھا مگر اگ پر قابو پانے کے بعد لوگوں کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button