
(خلیج اردو ) دبئی میں واقع بزنس بے نامی عمارت میں ایک سعودی یو ٹیوب سٹار فلیٹ میں افیون کے پودے لگانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اٹھارہ سالہ سوشل میڈیا سٹار کو فلیٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں اس نے افیون کے تین لگائے تھے ۔ سعودی سوشل میڈیا سٹار کے تحویل سے 96 گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔
افیون کے تین پودے 60 سنٹی میٹر لمبے تھے اور ان کا وزن 405 گرام تھا ۔ سعودی سوشل میڈیا سٹار نے بتایا کہ یہ افیون اسکو ایک دوست نے دیئے تو اس نے لگائے ۔سعودی سٹار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے باہر ایک پاکستانی نژاد شخص نے اسکو افیون کے بیج فراہم کئے ۔
سعودی یو ٹیوب سٹار کے ساتھ ایک نو عمر لڑکی بھی گرفتار کی گئی ہے جو اس سے چرس لینے آیا کرتی تھی ۔
Source: Gulf News