خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کے ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر گیس لیک کرنے سے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ پیر کے روز ابوظہبی میں راشد بن سعید روڈ پر واقع ایک عمارت میں قائم فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابو ظہبی پولیس کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر عمارت کے رہائشیوں کو باہر نکالا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
تاہم، لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی اینڈ پبلک سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کی ایمرجنسی ٹیموں اس وقت جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ” پولیس کے ایمرجنسی روم میں دھماکے کی اطلاع صبح کے وقت موصول ہوئی، رپورٹ کے ملتے ہی ٹیموں کو الفلاح سنٹر کی طرف روانہ کردیا گیا”۔
مزیدبرآں، پولیس کی جانب سے ٹوئیٹر پر شائع کیے گئے ایک الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ” راشد بن رشید روڈ سے منسلک ہذزا بن زید روڈ کے کچھ کو حصے کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے”۔
ایک عینی شاہد نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ” میں اس علاقے میں گاڑی چلا رہا تھا جب حادثہ پیش آیا۔ میں ایک زور دار آواز سنی، جو کہ ڈرا دینے والی تھی”۔
عمارت کا گراؤنڈ فلور اور ہوٹل اس دھماکے میں شدید متاثر ہوئے ہیں اور عمارت سے بارہر پارکنگ میں کھڑٰ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEi6oOcAhFu/?utm_source=ig_web_copy_link
Source: Khaleej Times







