( خلیج اردو ) فجیرہ میں 15 مقامات کو منسلک کرنے کے لئے نئی سڑکوں کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ یہ سڑکیں 57 کلو میٹر پر محیط ہیں۔
پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاریکٹر سلیم آل مکسہ نے کہا ہے کہ اندرونی سڑکیں بنانے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جس میں فجیرہ میونسپلٹی ، دیبہ فجیرہ میونسپلٹی اور فجیرہ فاونڈیشن کا اشتراک شامل تھا ۔
نئی سڑکوں کا یہ جال فجیرہ کے مختلف علاقوں کو آپس میں ملانے والی کوششوں کی ایک کھڑی ہے ۔
ان سڑکوں میں 11 کلومیٹر دیدانہ روڈ ،10 کلو میٹر مربحہ اور دیبہ فجیرہ کے دوسرے مقامات آل طوین ، آل قریا، وادی صیدر، میراشید، آل ھیلا، آل سیجی، ماصافی، آل بلیدہ، آل بتنہ، اوہلا، وادی مے، اور آل سرام شامل ہیں ۔
ڈاریکٹر پبلک ورک نے مزید کہا کہ حماد بن محمد آل شرقی روڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا پہلا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ان نئی سڑکوں کے افتتاح سے فجیرہ میں سڑکوں پر ٹریفک کم ہوجائے گا ۔
فجیرہ میں رول دیبہ، آل طوین پارک بیدیہ اور آل سیجی پارک کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔
Source: Khaleej Times







