خلیج اردو
28 جنوری 2021
دبئی : شادی ایک سماجی اور معاشرتی معاہدہ ہونے کے ساتھ ساتھ دو انسانوں کے درمیان اعتماد اور محبت کا پاکیزہ رشتہ ہے، ایسے میں کسی ایک کا دوسرے کا اعتماد کو ٹھیس پہنچانا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اسی نوعتیت کا ایک کیس دبئی میں سامنے آیا ہے جہاں بیوی کے ساتھ دغا کرکے شوہر نے ایک تو گرل فرینڈ بنا رکھی تھی ، اوپر سے جب گرل فرینڈ کو پیسوں کی ضرورت پڑی تو شوہر نے بیوی کا کریڈیٹ کارڈ استعمال کیا۔
دبئی میں رہائش پزیر خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر نے گرل فرینڈ کا ٹریفک جرمانہ ادا کرنے کیلئے بیوی کے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کیا ہے۔ پولیس محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کپٹن عبداللہ آل صیحی کے مطابق ایک خاتون نے شکایت کی کہ کسی اجنبی نے ان کا کریڈیٹ کارڈ استعمال کیا ہے۔
اس کے بعد تحقیقات ہوئیں اور جس خاتون نے شکایت کنندہ کا کریڈیٹ کارڈ استعمال کیا تھا ، اسے پولیس نے طلب کیا اور جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہون نے بتایا کہ فلاں شخص نے مجھے کریڈیٹ کارڈ استعمال کرنے کو دیا تھا اور وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ شکایت کنندہ کا شوہر نکلا۔
کیپٹن علی کے مطابق یہ ایک عجیب معاملہ تھا کیونکہ بیوی کو معلوم نہ تھا کہ اس کے خاوند نے ہی اپنی گرل فرینڈ کیلئے کریڈیٹ کارڈ کو استعمال کیا ہے اور گرل فرینڈ کو معلوم نہیں تھا کہ یہ شخص شادی شدہ ہے۔ بیوی کو معلوم نہیں تھا کہ شوہر کی گرل فرینڈ ہے جبکہ گرل فرینڈ کو معلوم نہیں تھا کہ اس کا بوئے فرینڈ شادی شدہ ہے۔
خاتون کو ٹرانزیکشن الرٹ موصول ہوا اور انہون نے بنک کال کرکے اپنا کریڈٹ کارڈ لاک کیا تاکہ کوئی اور اسے مزید استعمال نہ کرے اور پولیس میں شکایت کی کہ ان کا کریڈٹ کارڈ گم ہو گیا ہے۔ پولیس نے خاتون کا سراغ لگایا اور یہ دلچسپ کہانی سامنے آٗی ۔
محکمہ سائبر کرائمز دبئی کے ڈائریکٹر کرنل سعید ال ہجیری کا کہنا ہے کہ یہ منفرد کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرنے کیلئے جب کوئی شخص غیر مصدقہ ویب سائیٹ یا انلائن سورس سے شاپنگ کرتا ہے تو ایسے میں اس کی معلومات کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو چوکنا رہنے اور اپنی بنک ڈیٹیل کسی کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی فراڈ سے بچا جا سکے ۔







