متحدہ عرب امارات

ملازمین کیلئے لازمی قرنطینہ کی شرط ، ویکسین نہ لگانے والوں کیلئے کیا کیا شرائط ہیں ؟

خلیج اردو
28 جنوری 2021
دبئی : وفاقی اتھارٹی برائے حکومتی انسانی وسائل نے نیا حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق وہ ملازمین جن کو کورونا ہوا ہے یا جو کورونا ملازمین سے رابطے میں ہیں ، انہیں نئی ہدایات کے مطابق قرنطینہ ہونا پڑے گا۔ ایسے میں مختلف زامروں میں قرنطینہ ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ان ہدایات کے مطابق ان ملازمین کیلئے جنہوں نے کورونا کے تدارک کی ویکسین نہیں لگائی ہیں ، انہیں ایسی صورت میں قرنطینہ ہونے پر اپنی سالانہ چھٹیوں کی قربانی دینی ہوگی۔ جس دورانیے میں وہ قرنطینہ ہون گے وہ دن ان کی چھٹیوں سے کاٹے جائیں گے۔

انسانی وسائل کی اتھارٹی FAHR کے ایک سرکلر کے مطابق متائثر مریض کے قریب رہنے والوں کو بھی قرنطینہ ہونا پڑا گا اور اپنا علاج کرنا ہوگا۔ ایسے میں ویکسین لگانے والوں نہ نہ لگانے والوں کیلئے مختلف شرائط رکھے گئے ہیں۔

ویکسین لگانے والے ملازمین
اس سرکلر کے مطابق اگر ملازمین کسی کورونا سے متائثرہ مریض کے ساتھ ملاقات کریں یا کسی بھی طرح مل جائے اور انہوں نے ویکسین کی 2 خوراکیں لیں ہوں تو انہیں حکومتی ہدایات کے مطابق قرنطینہ ہونا ہوگا اور گھروں سے انہیں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی جتنا عرصہ وہ قرنطینہ میں ہے۔

وہ ملازمین جنہوں نے ویکسین نہیں لگانئے ہیں
اگر کوئی ملازم جس نے کورونا ویکسین نہیں لیں ہوں اور وہ کورونا کے مریض کے ساتھ مل لیں تو ایسے میں اسے قرنطینہ ہونا پڑے گا اور وہ ایام جس میں ملازم قرنطینہ میں ہے ، یہ ایام ان کے سالانہ چھٹیوں سے کاٹے جائیں گے۔ اگر کہیں ضرورت پڑی تو انہیں گھر سے کجام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اگر ملازم کی چھٹیاں ختم ہوگئیں ہیں تو قرنطینہ میں رہنے والے دنوں کو بغیر تنخواہ کے رکھا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button