خلیج اردو
28 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متعلق ٹریول ایڈوائزری میںض تبدیلی کی گئی ہے۔ دبئی نے سیاحوں اور رہائشیوں کیلئے کسی بھی ایسے ملک سے آںے پر جس کیلئے کورونا پی سی آڑ ٹیسٹ کرانا لازم ہے ، ہدایت کی ہے کہ وہ اب 96 گھنٹوں کے بجائے 72 گھنٹے پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے، ایسے میں ٹیسٹ کی معیاد 24 گھنٹے کم کر دی گئی ہے۔
#Dubai’s Supreme Committee of Crisis & Disaster Management announces updates to travel protocols effective from Sunday 31 Jan.
• UAE citizens will be required to do a PCR test only on arrival in Dubai regardless of the country they are coming from.https://t.co/UeYHPKTdo5 pic.twitter.com/n4ZTMTozpd— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) January 27, 2021
یہ ان تین نئے سیفٹی رولز میں ہے جن کا دبئی میں اطلاق 31 جنوری سے کر دیا گیا ہے۔ دیگر رولز میں کورونا ٹیسٹ 72 گھنٹے میں کرنا اور کورونا وائرس سے متائثرہ ممالک سے آنے والوں کیلئے لازمی ہے کہ دبئی پہنچ کر بھی وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے اور ایسے میں اماراتیوں کیلئے صرف دبئی پہنچنا پر ٹیسٹ کرنا ہے جبکہ سفر سے پہلے کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
شیخ منصور بن محمد کی سربراہی میں کام کرنے والی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ نے ان رولز کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک کے اندر اور ملک میں آںے والے افراد کو محفوظ بنانا ہے۔ کمیٹی نے بتایا ہے کہ ٹریول اپڈیٹ معمول کی کارروائیوں کا حصہ ہے جو کورنا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ دبئی کاروباری سرگرمیون کیلئے عالمی مرکز ہے۔ ایسے میں مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب میں واقع ممالک سے آنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا لازمی ہے۔
Source : Khaleej Times







