خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات نے تمام مالیاتی اداروں کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاؤنت روکنے کے لیے اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ ہدایات ایک میٹنگ کے دوران تمام مالیاتی اداروں کے کملائنس افسروں کے ساتھ میٹنگ میں کی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے مرکز بینک کی جانب سے پہلا کمپلائنس آفیسر فورم منعقد کیا گیا تھا کہ جس کا مقصد یو اے ای کے تمام بینکوں کے کمپلائنس افسروں اور مرکزی بینک کے ساتھ بینکوں کے کمپلائنس فنکشن اور اور رسک مینجمنٹ پر مکالمہ کرنا تھا۔
اس فورم کی سربراہی یو اے ای سنٹرل بینک گورنر نے کی اور اس میں فورم میں یو اے ای کی بینکنگ انڈسٹری کے 100 سے زائد کمپلائنس افسروں نے شرکت کی۔
گورنر یو اے ای سنٹرل بینک ال احمدی نے اس فورم کا آغاز کیا اور انہوں نے کمپلائنس فنکشن کی اہمیت پر زور دیا اور اسکی یو اے ای کے تمام بینکوں کو درپیش خظرات سے نمٹنے کے لیے یقینی قرار دیا۔
اس فورم دیگر کئی اہم امور پر بات ہوئی لیکن ان میں سے سب سے زیادہ بات اس بات کی ضرورت پر ہوئی کہ بینکوں کو اپنے کمپلائنس فنکشن کو بہتر بنانا ہوگا۔
فورم کے دوران سنٹرل بینک کی طرف سے انسداد منی لانڈرنگ ڈیپارٹمنٹ کا سپرائزری ایجنڈا بھی متعارف کروایا۔ جس کا مقصد ایف اے ٹی ایف کے ساتھ کی طرف تجوزیر شدہ اقدامات کو نافذ کرنا ہے۔
ال احمدی نے اپنی تقریر کے دوران واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات اپنے بیکنگ سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے ایف اے ٹی ایف معیارات کے نفاذ کے لیے پر عزم ہے۔
انہوں مزید کہا کہ "ہم تمام مالیاتی اداروں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاؤنت روکنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں”۔
Source: Khaleej Times







