
خلیج اردو
05 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں آسانی کیلیے موٹرسائیکل سواروں کیلیے نئے لائنسز کے اجراء پر غور جاری ہے۔ پولیس کے مطابق وہ موٹرسائیکل سوار جو کارباری مقاصد جیسے مختلف اشیاء کی ڈیلوری کیلیے موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں ، ان کیلیے نئے لائنسسز جاری کئے جائیں گے۔
روڈ سیفٹی سے متعلق منعقدہ ورچوول اجلاس سے خطاب کرتے ہے دبئی پولیس آفیسر نے بتایا کہ بعض اوقات ان موٹرسائیکل سواروں کو اشیاء ڈیلور کرنے میں جلدی ہوتی ہے اسی لئے ان کیلیے جامع حکمر عملی اپنائی جارہی ہے جس میں ان کیلیے رولز کی تجدید کی جائے گی۔
کیپٹن سلیم آل امیمی نے بتایا کہ آر ٹی اے کے ساتھ اشتراک پر ان مواترسائیکل سواروں کیلیے نئے لائنسسز کے اجراء پر کام کررہے ہیں جو سفر کو محفوظ بنانے کی ہماری مخلصانہ پالیسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے موٹرسائیکل سواروں کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا کہ ایسے مشکلات کا ہمیں علم ہے۔ خاص کر ڈیلوری بوائے کو جن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اس کے حل کیلیے کوشاں ہیں۔
تقریب سے خطاب میں روڈ سیفٹی یو اے ای کے بانی اور ایم ڈی تھامس ایڈلمین نے بتایا کہ سٹرک کو محفوظ بنانے کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی مفید ہو سکتا ہے۔ مختلف الات کا استعمال گاڑیوں ، ٹرکوں اور موٹرسائیکل سواروں کے سفر کو محفوظ بنا سکتا ہے۔ اس کیلیے ہمیں کمرشل لائنسسز کا اجراء کرنے کی ضرورت ہے۔
Source: Khaleej Times







