
خلیج اردو
05 اکتوبر 2020
دبئی: اگر آپ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کیلئے جاننا ضروری ہے کہ ڈی ایکس بی سے پروازیں ٹرمینل 2 اور 3 سے اڑان بھرتیں ہیں۔ تاہم اڑان سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ نے کس ٹرمینل سے سفر کرنا ہے۔
ایئرپورٹ حکام نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا ہے کہ تمام اماراتی ایئرلائنز ٹرمینل 3 سے اڑتیں ہیں تاہم دیگر ایئرلائنز یا تو ٹرمینل 2 سے سفر کرتیں ہیں یا ٹرمینل 3 سے۔ ایسے میں ان افراد کیلئے سفر کرنے سے پہلے معلوم کرنا ضروری ہے کہ آپ کو کس ٹرمینل سے سفر کرنا ہے۔ مسافروں کو اپنے ایئرلائنز سے مطلوبہ معلومات کیلئے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹرمینل 2 پر آنے کیلئے راستے کونسے ہیں؟
اگر آپ ابوظبہی سے شارجہ کی طرف آرہے ہیں تو آپ الاتحاد روڈ ای 11 پر سفر کریں گے۔ آپ چند کلومیٹر بعد مکتوم پل یا گرہود سے گزر کر آل قدس روڈ پر ڈی 91 کے نشان پر سفر کریں۔ آپ اپنے دائیں طرف ایئرپورٹ کےحدود میں داخل ہوں گے۔ آپ کو کارگو ایئرلائنز دیکھنے لگے جبکہ آپ اب بھی ای 11 پر موجود ہوں گے۔ یہاں سے آپ آل قدس روڈ پر دائیں طرف مڑیں ، آُ کے دائیں طرف گاڑیون کا شورروم نظر آٗے گا۔
آل قدس روڈ پر آپ کو نیچے 2 کلومیٹر تک سفر کرنا ہوگا جس کے بعد آُ ٹرمینل 2 پر پہنچ جائیں گے۔
اگر آُ شارجہ سے دبئی کی طرف آرہے ہیں تو آپ کو ای 11 پر آل مولہ پلازہ کراس کرکے بائیں طرف آل قدس گلی پر ڈی 91 کی طرف جانا ہوگا۔ میٹرو کے القیادہ اسٹیشن پر آپ ڈی 91 پر بائیں طرف مڑیں۔ آپ 2 کلومیٹر پر ڈی 91 میں نیچے جاکر ٹرمینل 2 دیکھ پائیں گے۔
ٹرمینل 3 پر کیسے پہنچیں؟
اگر آُ ٹرمینل 3 کی جانب سفر کرنے چاہتے ہیں تو یہ ٹرمینل 2 کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے۔ ابوظبہی سے آتے ہوئے ڈی 89 ایئرپورٹ روڈ کی طرف رہنمائی کے نشان کو فالو کیجئے۔ اگر آپ لمکتوم پل کی طرف سے آرہے ہیں تو کلاک ٹاؤر کے راؤنڈ اباؤٹ سے دائیں طرف مڑیں۔ یہاں سے سیدھا آپ ایئرپورٹ ٹرمینل 3 پر پہنچ جائیں گے۔
اگر آپ الگرہود پل پر سفر کررہے ہیں تو آپ ڈی 89 دیکھنے تک دائیں طرف ہی رہیں۔ آپ ڈی 70 پر پہنچیں گے یہاں سے آپ کو پرائم اسپتال چوک پر دائیں طرف مڑنا ہوگا۔ اس سڑک سے آپ سیدھے ٹرمینل 3 پر پہنچیں گے۔
Source : GulfNews







