خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارارت کی شناخت اور شہریت سے متعلق وفاقی اتھارٹی آئی سی اے کا کہنا ہے کہ ختم ہو چکے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو دی گئی رعایتی مدت اگلے ہفتے 11 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اور 12 اکتوبر بروز سوموار سے جرمانے عائد ہونے شروع ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سال جولائی میں آئی سی اے کی جانب سے یکم مارچ کے بعد ختم ہونے والے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو 3 ماہ کی رعایتی مدت دی گئی تھی تاکہ وہ بغیر جرمانے ادا کیے ویزوں کے اسٹیٹس میں تبدیل کروا سکیں۔
تاہم، آئی سی اے کی جانب سے کہا گیا ہے رہائشی ویزے کی تجدید کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں کیبنیٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے رہائشیوں کی مدد کے لیے فیصلے کیے گئے تھے۔ اور اندرون ملک اور بیرون ملک پھنسے افراد جن کے رہائشی ویزے یکم مارچ کے بعد ختم ہوئے تھے انہیں دسمبر تک کا وقت دے دیا گیا تھا۔
لیکن بعد میں اس فیصلے میں ترمیم کر کے اندرون ملک مقیم رہائشیوں کو دی گئی رعایتی مدت کم کر کے 10 اکتوبر کر دی گئی تھی۔ جو اگلے ہفتے ختم ہونے جا رہی ہے۔
Source: Gulf Today







