متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ٹاسک فورسز قائم کر دی گئیں

 

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی تمام امارات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورسز قائم کر دیں۔

نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ  اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف ال ڈھیری نے اتوار کے روز ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکام نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک نمایاں مانٹیرینگ اور انسپیکشن کا طریقہ کار طے کیا ہے، جس کے لیےہر امارات کے لیے ایک ایک انسپیکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ "تمام مقامی حکام نے انسپیکشن مہمات کو تیز کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے خلاف کاروائیاں سخت کر دی ہیں”۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی جانب جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ "خلاف ورزیوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کا ہر گز یہ مقصد نہیں ہے کہ کورونا کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے، بلکہ خلاف ورزیوں میں اضافہ حکام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر  عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کا نتیجہ ہیں”۔

اانکا کہنا تھا کہ ” ہمیں زکام اور کورونا کا سامنا ہے جس سے ہمارا ہیلتھ سیکٹر متاثر ہوگا”۔ اس کے پیش نظر انہوں نے تمام ہیلتھ سنٹر کو ملک بھر میں زکام کی ویکسین کی مہم شروع کرنے کی ہدایت  ہے۔

مزید برآں، پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کروائے گئے سروے کے نتائج کے مطابق 95 فیصد لوگوں نے حکومت کی طرف سے کورونا کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button