متحدہ عرب امارات

آپ کا سفر خوشگوار بنانے کیلئے ٹیکسیوں میں بھی آپ کیلئے تفریح کا بندوبست کردیا گیا ہے

خلیج اردو
دبئی : دبئی کے مسافر ٹیکسیوں میں مسافروں کا سفر خوشگوار بنانے کیلئے اب نیا انبورڈ انٹرٹینمنٹ سسٹم انسٹال کیا گیا ہے جس میں مسافروں کو اعلی معیار کا لائف اسٹال ، خبریں ، انٹرٹینمنٹ اور ای کامرس فنکشنز دستیاب ہیں۔

بائنری ، ہالہ کے ساتھ شراکت داری میں دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ سسٹم آر ٹی اے اور کریم کا ایک جوائنٹ وینچر ہے جس میں اپنی نوعیت کے پہلے انبورڈ انٹرٹینمنٹ سسٹم کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔

فی الحال آر ٹی اے کے 250 گاڑیوں کو مکمل طور پر انٹریکٹیو بنایا گیا ہے جس میں 10 انچ ڈسپلے ٹبلٹ کو انسٹال کیا گیا ہے جو مسافروں کو سفر میں مصروف رکھتے ہیں اور ان کا سفر خوشگوار بنایا جاتا ہے۔

جلد ہی تمام گاڑیوں میں یہ سسٹم انسٹال کردیا جائے گا۔

آر ٹی اے کے سی ای او حمد بہروزیان کا کہنا ہے کہ یہ انیشیٹیو ٹیکسی صارفین کو ہمارے جدید شہر کے ارد گرد ایک مربوط سفر پر لے جانے اور اس کی کثیف ثقافت کی داستان کو دریافت کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کے شہر کے اندر سفر کرنے کے انداز میں انقلاب لانے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارا مقصد ہر مسافر کے سفر کو مزید آسان اور پرلطف بنانا ہے۔

ہالہ کے چیف ایگزیکٹو آفس باسل ہووکیمیان نے بتایا کہ بائنری کے ساتھ شراکت دبئی کی ڈیجیٹلائزیشن مہم کو ظاہر کرتی ہے اور ہمیں رہائشیوں کیلئے ان کی وقار اور عزت کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

ایک سیاح ٹرانزٹ کے دوران سیاح شہر میں ثقافت کے پوشیدہ جواہرات اور مقامات، تازہ ترین خبریں، انٹرایکٹو گیمز اور کئی دلکش حصوں کی نمائش کو دیکھ سکتا ہے۔

بائنری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سنتوش سرما نے کہا کہ ہم اپنی رائیڈ کے طریقے کو تبدیل کرنے کیلئے آر ٹی اے ہالہ کے ساتھ اشتراک کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ تفریحی اختیارات اور معلومات تک ون ٹچ رسائی کے ذریعے صارفین کو ایک اعلیٰ تجربہ فراہم کرنے سمیت ہم اشتہارات تک رسائی کی صلاحیت بھی فراہم کرتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button