
(خلیج اردو ) دبئی فلیٹ میں افیون کے پودے لگانے پر نوجوان کو ایک نو عمر لڑکی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔بزنس بے میں مقیم نوجوان کے قبضے سے چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔
نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ افیون کے پیچ اس کو ایک دوست نے پارٹی میں دیئے تھے اور اس نے اس کو لگانا شروع کردیا ۔ نوجوان نے بتایا کہ لڑکی کو اس نے دو تین مرتبہ مفت افیون دیا ہے ۔ اس کے قبضے سے96 گرام چرس بھی تحویل میں لی گئی ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ 18 سالہ نوجوان نے افیون کے تین پودے لگائے تھے ۔ نوجوان کے ایک دوست کو بھی پکڑا گیا ہے جو چرس بھیج کر 5 سو سے ہزار درہم تک وصول کرتا تھا ۔ نوجوان اور اسکے ساتھی کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ۔
Source: Khaleej Times