متحدہ عرب امارات

اسرائیلی سرمایہ کار متحدہ عرب امارات کے ساتھ پراپرٹی ڈیل کے منتظر

اسرائیلی کمپنیاں اور کاروباری شخصیات دبئی ریئل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کیلئے منتظر ہیں۔ جیسے ہی دونوں ممالک کے درمیان ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی ، بڑی مقدار میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے اور ایسے میں اسرائیلی سرمایہ کاروں نے دبئی ریئل اسٹیٹ کاروبار میں سرمایہ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

صنعی شعبوں سے وابسطہ ذرائع نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف حوالوں سے تعلقات میں پیشرفت کے بعد سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد دبئی میں سرمایہ کاری کریں گے۔
تل ابیب میں واقع رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے روح رواں بیوچیمپ اسٹیٹ کے ایوسی ایٹ ڈائریکٹر میتھو بورتنک کے مطابق انہیں پچاس سے زائد کاروباری شخصیات اور کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات میں رائیل اسٹیٹ کاروبار کے حوالے سے رابطہ کیا ہے اور معلومات لینے کی کوشش کی ہے۔

مسٹر میتھو نے بتایا کہ انہیں بیس سے زائد اماراتی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے بھی اسرائیل میں سرمایہ کاری سے متعلق معلومات لینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔
بیوچیمپ اسٹیٹ اسرائیل کی معروف رائیل اسٹیٹ فرم ہے جو امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں پراپرٹی کے کاروبار سے متعلق اچھی شہرت کا حامل ہے۔

دانوب گروپ کے بانی چیئرمین رضوان سجن نے حالیہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیل کو خوش آئندہ قرار دے کر کہا ہے کہ یو اے ای نے ایک دلیرانہ اور اہم فیصلہ لیا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور نئے مواقع ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلہ سے متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے نئے مواقع فراہم کیے ہیں ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button