متحدہ عرب امارات

پاکستانی پر قسمت کی دیوی مہربان : لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا

خلیج اردو
07 اکتوبر 2020
دبئی: ابوظبہی میں رہائش پزید ایک پاکستانی نے قرعہ اندازی میں ایک ملین امریکی ڈالر کا انعام جیتا ہے۔ وہ دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملنیئر ڈرا کے فاتح قرار پائے ہیں۔

جیتنے والے خوش نصیب شفیق محمد صدیق نے 10 ستمبر کو قرعہ اندازی کاٹکٹ انلائن خریدا تھا۔ ان کے ٹکٹ کا نمبر 4422 اور سیریل نمبر 340تھا۔

40 سالہ شفیق 7 بچوں کا باپ ہے اور ابوظبہی میں رہائش پزیر ہے اور پراپرٹی منجمنٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والا شفیق 19 واں پاکستانی ہے جو دبئی ملنیئر ڈرا جیت چکا ہے۔ اس ڈرا کا آغاز 1999 میں ہوا تھا۔

اس موقع پر شفیق محمد کا کہنا تھا کہ وہ دبئی ڈیوٹی فری کا شکر گزار ہے۔ وہ ہر بار اس قرعہ اندازی میں حصہ لیتے ہیں۔ اپنی قسمت پر یقین نہیں ہورہا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button