
خلیج اردو
07 اکتوبر 2020
راس الخیمہ: رس الخیمہ کریمنل کورٹ نے خاتون کو بٹوا چرانے کے الزام میں جیل بھجوا دیا۔ خاتون نے وائلٹ چرا کر اس کے اندر موجود کریڈٹ کارڈ استعمال کیا تھا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق نوجوان عرب خاتون ایک کلنک میں گئی جہاں انہیں ایک اور خاتون سے رہ جانے والا پرس ملا۔ ملزمہ نے پرس اپنے ساتھ لے کر وہاں سے چلی گئی۔ وہ اسی بلڈنگ کی ایک فارمیسی میں گئی اور کچھ کاسمٹکس پراڈکٹس خریدے۔
اس سے متائثرہ خاتون کو ٹرانزیکشن کا پیغام ملا۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس میں اپنی وائلٹ اور کریڈٹ کارڈ کے چوری ہونے کی شکایت درج کی۔
راس الخیمہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوری کرنے والی خاتون کا تعاقب کیا۔ انہیں گرفتار کرکے چوری کا الزام عائد کیا گیا۔
راس الخیمہ کریمنل پولیس نے خاتون پر فرد جرم عائد کرکے ایک سال قید کی سزا سنائی۔ سزا پوری ہونے کے بعد خاتون کو ملک بدر بھی کیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times







