خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر صرف دو کار سوارں نے اپنے اوپر 2 اشاریہ 6 ملین درہم کے جرمانے عائد کروائے ہیں۔
ان دو ڈرائیوروں میں سے ایک پر 1 اشاریہ 4 ملین درہم جبکہ دوسرے پر 1 اشاریہ 2 ملین درہم جرمانہ ہے۔
ابوظہبی پولیس کے شعبہ ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جنرل سلیم عبداللہ ال ڈھیری نے بتایا کہ ان کار سواروں کو مختلف اوقات میں ابوظہبی کی مختلف سڑکوں پر ریڈار اور کیمروں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا تھا۔
جنرل سلیم نے مزید بتایا کہ ستمبر 2020 میں قانون نمبر 5 کے نفاذ سے پہلے پولیس کے پاس گاڑی ضبط کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا بیشک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث جرمانے ایک ملین سے بھی تجاوز کرجائیں۔
انکا کہنا تھا کہ تاہم اب ” نئے قوانین کے مطابق اگر جرمانہ 7 ہزار درہم سے تجاوز کر جاتا ہے تو گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے اور اگر اس گاڑی کو واپس حاصل نہیں کیا جاتا تو گاڑی کو تین ماہ بعد نیلام کر دیا جائے گا”۔
اور اس نئی پولیسی میں کئی ایسی خلاف ورزیاں شامل کی گئی ہیں جن کا مرتکب ہونے پر 50 ہزار درہم جرمانہ اور گاڑی ضبط ہو سکتی ہے۔
کونسلز آفیر آفس میں ایک لیکچر کے دوران برگیڈیئر جنرل سلیم نے ٹریفک قوانین کی چھ ایسے خلاف ورزیوں کے نام بھی بتائے ہیں جو 2017 اور 2020 کے دوران 48 فیصد حادثات کا باعث بنیں، جو کہ درج ذٰیل ہیں:
تیز رفتاری
سگنل توڑنا
پیدل چلنے والوں کو راستہ نہ دینا
دو گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنا
اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا
ان خلاف ورزیوں کے باعث 2017 اور 2020 کے درمیان 2 ہزار 703 حادثات پیش آئے جن میں 215 لوگ جانبحق ہوئے۔
Source: Khaleej Times






