خلیج اردو آن لائن:
راس الخیمہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور راس الخیمہ ہسپتال نے اشتراک کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر تک راس الخیمہ کے اندر موجود اور راس الخیمہ سے روانہ ہونے والے بین الاقوامی وزٹرز کو کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
بدھ کے روز جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی وزٹرز یہ ٹیسٹ راس الخیمہ ہسپتال سے یا الحمرا مال میں واقع راس الخیمہ میڈیکل سنٹر سے مفت کروا سکتے ہیں۔
راس الخیمہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور راس الخیمہ ہسپتال کے درمیان اس اشتراک سے راس الخیمہ بین الاقوامی سیاحوں کو مفت کوروناٹیسٹ فراہم کرنے والی دنیا کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ اور اس سے پہلے راس الخیمہ کو دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک محفوظ مقام ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی مل چکا ہے۔
راس الخیمہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے سی ای او راکی فلپس کا کہنا تھا کہ ” بین الاقوامی وزٹرز کے لیے مفت کورونا ٹیسٹ فراہم کرنے کی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہو رہی ہے، کیونکہ اس اقدام سے ہمارے یہاں ٹھرے ہوئے مہمانوں اور انکے میزابان ہوٹل کے عملے کی سیفٹی میں اضافہ ہوگا۔ جیسے عالمی فضائی سفر کا آغاز ہوگیا ہے، اس لیے ہم وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بہترین عالمی معیارات کو اپنانے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ چونکہ موسم تبدیل ہو رہا ہے اور سردیوں کا آغاز ہونے والا ہے اس لیے یہ فیصلہ ایک بہترین وقت پر کیا گیا ہے، اس سے تمام سیاحوں کو تما سیاحتی مقامات پر جانے کی حوصلہ افزائی ہوگی”۔
مزید برآں، یہ فیصلہ جبل جیس کی ڈویلپمنٹ کے لیے طویل مدتی منصوبے رونمائی کے بعد کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times






