متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے ماہ رمضان کے آغاز سے اب تک 104 بھیکاری  اور ٹھیلوں والے گرفتار کر لیے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے نائف تھانے کے اہلکاروں کی جانب سے ماہ رمضان کے آغاز سے اب تک 55 بھیکاری، 49 ٹھیلوں والے گرفتار کر لیے۔  دبئی پولیس کی جانب سے بھیکاریوں کی گرفتاری ‘Begging is a Wrong concept of Compassion’ کے نام سے شروع کی گئی مہم کے تحت کی گئی ہے۔

نائف پولیس تھانے کے ڈائریکٹر برگیڈیئر طارق طہلق کا کہنا تھا کہ "بھیکاری رمضان کے دوران شہریوں سے مالی مدد یا افطاری کے کھانے مانگتے ہیں تاکہ لوگ انکے ساتھ ہمدردی کریں گے۔ عوام کو ان بھیکاریوں کے دھوکے میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ مقامی حکام اور خیراتی ادارے حقدار افراد کی سماجی سپورٹ کرتے ہیں یا انہیں کام کی تربیت دیتے ہیں”۔

دبئی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر انہیں سخاوت کرنی ہے تو رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے ذریعے کریں۔

مزید برآں، برگیڈیئر طارق نے بتایا کہ دبئی پولیس نے بھیک مانگنے کے اس عمل کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور ایسے علاقوں پر پولیس کے گشت میں اضافہ کر دیا ہے جہاں پر بھیکاریوں کے آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی سمیت میں دنیا بھر میں بھیک مانگی جاتی ہے لیکن ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں کیونکہ اس عمل سے جیب کاٹنے اور چوری کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید برآں، دبئی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بھیک مانگنے والوں کے خلاف 901 پر کال کرکے یا دبئی پولیس کی پولیس آئی سروس کا استعمال کرتے ہوئے شکایت درج کروائیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button