متحدہ عرب امارات

سوشل میڈیا پر اس کام سے اجتناب کریں ، دبئی پولیس کی انتباہ

دبئی پولیس نے عوام کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے سے باز رہنے کا ہدایت کی ہے

دبئی:( خلیج اردو) دبئی پولیس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذرئعے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی کو دھمکی دینے یا بلیک میلنگ سے باز رہیں۔ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایسا کرنا سائبر کرائم قانون کے تحت سنگین جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی پر قرار واقعی سزا ہوگی

دبئی پولیس کے مطابق سائبر کرائم قانون کے آٹیکل 16 کے مطابق انلائن ہراسانی یا دھمکی دینے والوں کو 2 سال تک قید اور کم از کم 250000 درہم اور زیادہ سے زیادہ 500000 جرمانہ ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے قوانین کے بارے میں جانیئے اس لنک میں

انلائن غیرت کے نام پر جرائم سے متعلق دھمکیاں وغیرہ جیسے جرائم کے مرتکب افراد کیلئے 10 سال قید تک سزا ہو سکتی ہے۔

ایسے لوگ جو سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں وہ اس کے نتائج کے ذمہ دار ہیں اور اگر کوئی پوسٹ قوانین کے منافی ہے تو مقرر سزا کے زمہ دار آپ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button