
( خلیج اردو ) دبئی پولیس کی نگرانی کے لئے سیکورٹی کیمرے تعینات کرنے کی منظوری دے گئی۔شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اجازت نامے پر دستخط کردیئے جس کے مطابق پولیس سروس کی بہتری کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔
اس اقدام کا مقصد سیکورٹی فورسز کے کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ لوگوں کا پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہو۔ اس اقدام سے لوگوں کے حقوق کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور تفتیش میں سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس سے پولیس ریکارڈ کی اندارج میں بھی آسانی ہوجائے گی ۔
اس حکم نامے کے مطابق پولیس عوامی مقامات پر سیکورٹی کیمرے نصب کرنگے جس سے ٹریفک قانونین پر عمل درآمد میں مدد ملے گی ۔
سیکورٹی کیمروں سے کی گئی فوٹیج کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور جب تک پولیس تحریری اجازت نامہ وصول نہ کرے تب تک فوٹیج کو استعمال کرنا قانونی طور ہر جرم تصور کیا جائے گا ۔
دبئی پولیس پر سیکورٹی کیمروں سے بنائی گئی فوٹیج کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری عائد ہوگی اور خلاف ورزی کرنے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Source:Arabian Business