متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی سپر کار دنیا کی خوبصورت ترین ریس میں شرکت کے لیے اٹلی روانہ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی سپر کاروں میں سے ایک کار دنیا کی خوبصورت ترین کار ریس ملی میگلیہ میں شرکت کے لیے اٹلی روانہ۔

دبئی پولیس فورس 1000 میل کی اس کار ریس میں دبئی کی نمائندگی کرے گی اور دسمبر میں یہ کار ریس یو اے ای میں منعقد کی جائے گی۔

اس کار ریس میں متعدد وینٹیج سپر کاریں شرکت کر رہی ہے جو اٹلی کے شہر بریشا سے روم تک جائیں گیں اور پھر وہاں سے واپس بریشا آئیں گی۔  یہ ریس 19 جولائی تک جاری رہیں گی۔

اس پروگرام کے ذریعے دبئی پولیس متحدہ عرب امارات کی 190 سے زائد قومیتوں پر مشتمل اپنی برادری کو تحفظ ، سلامتی اور خوشی لانے کی معاشرتی اقدار لاکھوں شائقین کے سامنے پیش کرے گی۔

مزید برآں، دسمبر میں یہ ریس یو اے ای کے 50 سال پورے ہونے کی خوشی میں یو اے ای میں منعقد کی جائے گی۔ جو کے 5 دن تک جاری رہے گی۔

اوپن ڈور ‘1000 میگلیہ’ ریس کی بنیاد 1926 میں رکھی گئی تھی اور ابتدا میں یہ 1927 سے لے کر 1957 تک جاری رہی۔ 1977 کے بعد سے ، یہ ایک باقاعدہ ریس کے طور پر اٹلی میں ہر سال منعقد ہو رہی ہے جو کھیلوں کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔ اور یہ ریس دنیا کے معروف افراد اور لاکھوں شائقین کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button