
خلیج اردو آن لائن:
یو اے ای کی وزارت تعلیم نے متحدہ عرب امارات میں کچھ نجی یونیورسٹیوں کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی منظوری کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے یہ اقدام یونیورسٹیوں کی تمام دستاویزات اور ڈیٹا بیس کی جانچ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
بدھ کے روز وزارت تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا اعلان ٹوئیٹر کے ذریعے کیا گیا ہے۔
الجامعات المعنية بالقرار هي جامعات تم إغلاقها، وتشمل: جامعة الحصن وجامعة العلوم الحديثة وجامعة الجزيرة وكلية الشيخ مكتوم بن حمدان الجامعية لطب الأسنان.
— وزارة التربية والتعليم (@MOEUAEofficial) June 16, 2021
حکام کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کے نتیجے میں متاثر ہونے والی یونیورسٹیوں میں الہسن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس، الجزیرا یونیورسٹی، اور شیخ محمد بن ہمدان یونیورسٹی کالج آف ڈٰینٹسٹری شامل ہیں۔
Source: Khaleej Times







