متحدہ عرب امارات

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پروازیں جولائی تک بند رہیں گی، ایمریٹس

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اپنے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں کم از کم 6 جولائی تک بند رہیں گی۔

ایک مسافر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایمریٹس ایئر لائن ٹوئیٹر پر لکھا ” ہم نے 6 جولائی تک پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم، اس فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ چونکہ اس وقت حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں لہذا سفر کے حوالے سے ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹ دیکھیں”۔

تاہم، ایمریٹس ایئر لائن کی ویب سائٹ پر صرف اتنا لکھا ہوا آ رہا ہے کہ پاکستان کے لیے پروازیں تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔

یاد رہے کہ اسی ہفتے اتحاد ایئرویز کی جانب سے سے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والے مسافر 7 جولائی تک یو اے ای میں داخل نہیں ہو پائیں گے۔

اتحاد ایئر ویز کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ جن مسافروں نے گزشتہ 14 دنوں کے دوران درج بالا ممالک میں سے کسی کا سفر کیا ہے وہ مسافر بھی یو اے ای میں داخل نہیں ہو پائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button