
خلیج اردو آن لائن:
دبئی پولیس نے کار مالکان کو ایک ایڈوائزری کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی اچھی اور قابل بھروسہ ورکشاپ ایجنسی سے اپنی گاڑیوں کی انسپیکشن کروائیں اور تسلی کریں کہ انکی گاڑیاں اچھی حالت میں تاکہ گاڑیوں کو آگ لگنے اور انکے اچانک خراب ہونے سے محفوظ رہا جا سکے۔
دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر سیف مہیر المزروئی نے بتایا کہ گرمیوں کے دوران گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے اور گاڑیوں کو نقصان کا خطرہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ "گاڑیوں کی باقاعدگی سے مرمت کروانے اور خاص طور پر انجن اور الیکٹرک تاروں سے متعلق خراب پارٹس کو تبدیل کروانے سے ایسے حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے”۔
برگیڈیئر سیف نے ان حادثات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کی باقاعدگی سے مرمت نہ کروانے اور غیر معیاری پارٹس استعمال کرنا ایسے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
مزید برآں، ڈارئیوروں کو گاڑیوں سے متعلق بنیادی اصولوں کو ذہن میں رکھنے کی اور آتش گیر اشیاء گاڑی میں نہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ جیسا کے بعض اوقات گاڑٰی میں پیٹرول کے لیک کرنے، آئل یا گاڑی کو ٹھنڈا کرنے والے پانی کے اخراج کی وجہ سے گاڑیوں میں گرمیوں کے دوران آگ لگنے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا اگر گاڑی میں سے کسی آتش گیر مادے کا اخراج ہو رہا ہے تو اسے بروقت مرمت کروایا جائے۔
اس کے علاوہ گرمیوں کے دوران گاڑی کے ٹائروں کی باقاعدگی سے جانچ کروانا بھی نہایت ضروری ہے۔ کیونکہ گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے کمزور ٹائروں پھٹنے اور ٹریفک حادثے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
Source: Khaleej Times