متحدہ عرب امارات

دبئی: جعلی فرانسیسی پاسپورٹ کے ذریعے دبئی سے باہر سفر کی کوشش کرنے والے غیر ملکی سیاح کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ایک سیاح کو دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی فرانسیسی پاسپورٹ کے ذریعے روم کا سفر کرنے کی کوشش کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ 25 سالہ مراکشی باشندے کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جنوری 2021 میں کینیا سے تعلق رکھنے والے ایمریٹس ایئر لائن کا ایک ملازم دبئی روم جانے والی پرواز کے مسافروں کی دستاویزات چیک کر رہا تھا جب مدعا علیہ نے اسے اپنا فرانسیسی پاسپورٹ دیا۔ جس پر ایمریٹس کے ملازم کو پاسپورٹ جعلی ہونے کا شبہ ہوا تو اس نے مدعاعلیہ سے اسکا شناختی کارڈ مانگا لیکن اس نے ملازم کو بتایا کہ اس پاس صرف پاسپورٹ ہے۔

ریکارڈ سے پتہ چلتا ہےکہ مدعاعلیہ اپنے مراکشی پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اسے ویزا نہیں مل پایا۔ مدعاعلیہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے فرانسیسی پاسپورٹ اٹلی سے کسی شخص سے 3 ہزار ڈالر میں خریدا ہے۔ مدعاعلیہ اپنے مراکش کے پاسپورٹ پر یو اے ای آیا اور جعلی پاسپورٹ بنانے والے اسکا جعلی فرانسیسی پاسپورٹ اسے ڈاک کے ذریعے دبئی بھیج دیا۔ جس کے بعد مدعاعلیہ جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے بورڈنگ پاس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا لیکن ایمریٹس کے ملازم کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

مدعاعلیہ پاسپورٹ کنٹرول سے اپنا مراکشی پاسپورٹ دیکھا کر بورڈنگ پاس کے مرحلے میں پہنچا اور وہاں اس نے اپنے جعلی فرانسیسی پاسپورٹ دیکھا کر بورڈنگ پاس حاصل کیا۔ لیکن ایئر لائن کے الرٹ ملازم نے اسکی جعل سازی پکڑ لی۔

عدالت نے مدعاعلیہ کو 6 ماہ قید، 1 لاکھ 50 ہزار درہم جرمانے اور ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button