عام لوگوں کو گھروں سے نکلنے کے لئے پرمٹ کی درخواست دینے کی ضرورت ہے۔
قومی جراثیم کشی پروگرام کے دوران احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کو مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا جارہا ہے۔
دبئی میں محکمہ ٹریفک کے جنرل ڈائرکٹر بریگیڈیئر سیف مظہر المظروی نے انکشاف کیا ہے کہ راڈارز سے پتہ لگانے والی تمام گاڑیوں سے جرمانہ وصول نہیں کریں گی۔ کیوں کے دبئی کے راڈارز (AI) سسٹم کا استمعال کر رہے ہے ، اور ان گاڑیوں کو جرمانہ نہی دیں گے جن کہ پاس پرمٹ ہے یا وہ جو اہم شعبوں میں کام کرنے والی ملازم ہیں
نور دبئی ریڈیو اسٹیشن سے گفتگو کرتے ہوئے ، المزروی نے کہا کہ اگر کسی راڈار نے گاڑی کی تصویر لی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ گاڑی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کو ضروری گریلوں اشیا جیسے گروسری ، دوائیں ، میڈیکل چیک اپ یا کوویڈ 19 ٹیسٹ جیسے کاموں کے لئے اجازت نامے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ برادری کے ممبروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Source : Khaleej Times
06 April 2020







