
خلیج اردو
08 فروری 2021
دبئی : دبئی پولیس نے ایک یاٹ پر ہونی والی پارٹی پر چھاپہ مار کر انہیں 50 ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔ انہیں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی پولیس نے دبئی ٹوررزم کے ساتھ تعاون میں مختلف لوگوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے ایک یاٹ پر نجی محفل کا انعقاد کیا تھا اور اس میں کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا تھا۔
لمخالفة الإجراءات الاحترازية والتدابير الوقائية، شرطة دبي بالتعاون مع "دائرة السياحة" تضبط وتحرر مخالفات بقيمه 50 الف درهم لعدة أشخاص أقاموا حفلة خاصة في يخت تجاري من دون الالتزام بالتباعد الاجتماعي وارتداء الكمامات، وتم ايقاف رخصة الجهة المشغلة لليخت لمدة شهر. pic.twitter.com/jG3Af8eKfk
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) February 7, 2021
پولیس کے مطابق پارٹی کے شرکاء نے سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھا تھا اور ماسک بھی نہیں پہنے تھے۔ یاٹ کے مالک کا لائنسز معطل کر دیا گیا ہے۔