متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو کے روٹ 2020 کو جلد المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میٹرو کی ریڈلائن پر حال ہی میں تعمیر کیے گئے روٹ 2020 کو جلد ہی المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں ریل ایجنسی کے سی ای او عبدالمحسن ابراہیم یونس نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ روٹ 2020 کو ایکسپو 2020 اسٹیشن سے آگے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

جس کا مقصد دبئی ایئرپورٹس کے سے ساتھ جدید میٹرو لنکس کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میٹرو کی ریڈ لائن پر تعمیر کیے گئے روٹ 2020 کو یکم جنوری سے کھولا گیا ہے۔ اب تک اس روٹ پر بنائے گئے اسٹیشنوں میں سے چار اسٹیشن (جبل علی، دی گارڈنز، ڈسکوری گارڈنز اور الفجران)  کھول دیے گئے ہیں۔

جبکہ دیگر تین اسٹیشن (ایکسپو 2020، دبئی انویسٹمنٹ پارک، جمیرہ گالف اسٹیٹٰ) کو دبئی ایکسپو 2020 کے شروع ہونے سے پہلے کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ روٹ 2020 پر تعمیر کیے گئے اسٹیشنوں میں سے ایک اسٹیشن الفجران کو لیڈ سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے، اس سرٹیفکیٹ کا مطلب ہے یہ اسٹیشن ماحول دوست ہے۔

اور آر ٹی اے حکام کوشش کر رہےہیں کہ دیگر اسٹیشنوں کے لیے بھی ماحول دوست ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکے تاکہ ماحول دوست میٹرو ہونے کا اعزاز حاصل کیا جا سکے۔

روٹ 2020 کے کھولے جانے کے بعد دبئی میٹرو کی کل لمبائی 90 کلومیٹر ہوگیا ہے۔ جبکہ دبئی میں کل ریل نیٹ ورک 101 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button