متحدہ عرب امارات

20 ملین درہم کا ابوظہبی بگ ٹکٹ لکی ڈرا جیتنے والے خوش نصیب کا پتہ چل گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی انعامی اسکیم بگ ٹکٹ سے 20 ملین درہم کا انعام جیتنے والے خوش ںصیب کا بل آخر پتہ چل ہی گیا ہے۔

بگ ٹکٹ لکی ڈرا کی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹوں تک 20 ملین درہم کا انعام جیتنے والے خوش ںصیب سے رابطے کی کوششوں کے بعد اس کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔

انعام جیتنے والا شخص نام عبدالسلام ہے جو بھارت کی ریاست کیرالا کا رہائشی ہے اور گزشتہ 6 سال سے عمان کے دارالحکومت مسقت میں مقیم ہے۔

جب 20 ملین درہم کا لکی ڈرا عبدالسلام کے نام نکلا تو بگ ٹکٹ انتظامیہ کی جانب سے عبدالسلام کے ساتھ رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کےساتھ رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ کیونکہ جب عبدالسلام نے ٹکٹ خریدا تو غلطی سے اس نے ٹیلی فون نمبر پر بھارت کا کوڈ +91 لکھ دیا جس کی وجہ سے انتظامیہ اتوار کے روز عبدالسلام سے رابطہ کرنے میں ناکام رہی۔

جس کے بعد بگ ٹکٹ انتظامیہ نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی کہ وہ عبدالسلام سے رابطہ کرنے میں انکی مدد کریں۔

جس کے بعد خوش قسمتی سے عبدالسلام کے ایک دوست نے ان تک یہ خبر پہنچائی۔

نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے عبدالسلام نے بتایا کہ یہ انکی زندگی کی بڑی خبر ہے کیونکہ وہ چار سے پانچ مرتبہ اپنی قمست آزما چکے تھے۔

اس بار عبدالسلام نے یہ ٹکٹ 29 دسمبر کو خریدی۔ اور بگ ٹکٹ انعام جیتنے والے سال 2021 کے پہلے خوش نصیب ہیں۔

انہوں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اپنی رقم اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹیں گیں۔

عبدالسلام نے بتایا کہ وبا کے دوران انکو کئی خوشیاں حاصل ہوئیں ہیں۔ تین ماہ پہلے ان ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اور انکی فیملی جلد ہی انکے پاس مسقت آ رہی ہے۔

عبدالسلام کا ارادہ ہے وہ اس رقم سے ضرورت مندوں کی شادیاں کروائیں گیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button