
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں چینی کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ ویکسین لگائے جانے کے لیے مہم کا آغاز گزشتہ سال دسمبر سے کر دیا گیا تھا۔
اور دبئی میں دبئی حکام کیجانب سے امریکی کمپنی فائزر کی تیارکردہ ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ بھی گزشتہ سال دسمبرمیں شروع کیا گیا تھا۔ اور شہرویں اور رہائشیوں کو آپشن دی گئی ہے وہ چاہیں تو سینوفارم کمپنی کی ویکسین لگوائیں یا فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین۔
تاہم، دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں آنے والے افراد فائزر کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین نہیں لگوا پائیں گے۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق فائز ویکسین لگوانے کے لیے نا اہل افراد درج ذیل ہیں:
- بچے کو اپنی چھاتی سے دودھ پلانے والی مائیں فائزر ویکسین نہیں لگوا سکتیں
- حاملہ خواتین نہیں لگوا سکتیں،
- 18 سال سے کم عمر بچے،
- کم قوت مدافعت کی بیماری میں مبتلا بچے،
- ایسے افراد جنہیں کسی دوسری ویکسین، خوراک، یا دوائی سے الرجی ہو کو فائزر ویکسین نہیں لگائی جاے گی۔
مزید برآں، خیال رہے کہ ویکسین مہم کے پہلے فیز کے دوران دبئی خاص طور پر ان افراد کو ویکسین لگا رہا ہے جن میں کورونا بیماری کی پیچیدگیاں بڑھنے کے خطرات زیادہ ہیں۔ جیسا کہ:
- بزرگ شہری، اور 60 سال زائد عمر کے رہائشی،
- متعدی بیماریوں میں مبتلا افراد کو، جیسا کہ شوگر، دل کے امراض، جگراور گردے کی بیماریوں میں مبتلا افراد، بلڈ پریشر، اور موٹاپے کے شکار افراد کو یہ ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
- اور معذور افراد کو فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
Source: Gulf News