
(خلیج اردو ) دبئی آر ٹی اے نےگاڑیوں کی ٹیسٹنگ سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ اب گاڑی ٹسٹنگ سرٹیفیکٹ ان لاین وصول کی جاسکے گی اور کاغذی سرٹیفیکٹ کی بجائے بطور ای میل ارسال کی جائے گی ۔
آر ٹی اے کا یہ حکم نامہ دبئی میں سرکاری طریقہ کار کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے استوار کرنے کے کئے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے ۔
جمال آل سدا ڈاریکٹر وہیکل لائسنس آر ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمارٹ دبئی سکیم کے تحت اب گاڑیوں کا ٹیکنیکل لائسنس جاری کرنے کے لئے اب کاغذی دستاویز کی ضرورت نہیں پڑھے گی بلکہ اب ای میل کے ذریعے سرٹیفیکٹ ارسال کیا جائے گا ۔
ولی عہد دبئی شیخ ہمدان بن محمد کی جانب سے ای سروس کے فروغ کے بعد آر ٹی اے نے سہولیات الیکٹرانک طور پر دستیاب کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا شروع کردئے ہیں ۔
یاد رہے کہ آر ٹی اے نے تین میٹر سٹیشن کو بھی اپ گریڈ کردیا ہے جس سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے جبکہ سہولیات فراہم کرنے میں بھی آسانی ہوگی ۔
Source :Gulf News