خلیج اردو
16 جنوری 2021
دبئی : کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ساتھ جہاں مملاک میں بچاؤ کے تدبیر میں سختی کی گئی ہے وہاں متحدہ عرب امارات میں ویکسینشن کے نتائج آنے تک کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے کوششیں مزید تیز کیں گئیں ہیں۔
جمعرات کو اوپن مارکیٹ اور کمرشل اوٹ لیٹس میں دبئی اکانومی کے فیلڈ انسپیکشن کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے مختلف جیم خانوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔یہاں ہونی والی خلاف ورزیوں میں زیادہ تر چہرے کے ماسک نہ پہننے یا جسمانی دوری سے متعلق تھا۔ یہ خلاف ورزیاں مختلف شاپنگ مالز کے علاوہ نائف اور ال ریگہ کی اوپن مارکیٹ میں پائی گئیں۔
مجموعی طور پر 732 تجارتی ادارہ جات نے حکام کی جانب سے احتیطاطی تدابیر سے متعلق ہدایات کی مکمل تعمیل کی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں میں جم کے علاوہ کھیلوں کی فراہمی ، دستاویز پروسیسنگ کی خدمات دینے والے مراکز ، عمارت سازی کے مواد کی تجارت سے جڑے اولٹ لٹس ، ورکشاپ ٹولز ٹریڈنگ ، موبائل فون ٹریڈنگ اور دیگر عام تجارتی مراکز شامل ہیں۔
دبئی اکانومی نے کہا ہے کہ وہ اپنے مختلف شراکت داروں کے ساتھ ساتھ اپنے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ معائنے کے دوران کسی بھی خلاف ورزی یا غلطی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔دبئی اکانومی نے تاجروں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتےے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دبئی کنزیومر ایپ کے ذریعہ یا 600545555 پر کال کرکے یا Consumerrights.ae ویب سائٹ کے ذریع کسی بھی خلاف ورزی یا نقصان دہ عمل کی اطلاع دکرا کر اپنا فرض نبھائیں۔
دوسری طرف سے دبئی میونسپلٹی نے احتیاطی تدابیر کے عہد کو یقینی بنانے کیلئے اداروں سے متعلق معائنہ کی مہموں کو بھی تقویت ملی ہوئی ہے۔ دبئی بلدیہ نے 14 جنوری کو شیشہ کیفے ، سیلون اور لانڈریوں کواحتیطای تدابیر کے تحت بند کردیا گیا۔ ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے شرح 97 فیصد ہے۔ ٹوٹل 2377 معائنے کیے گئے۔







