متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

فلپائن نے یو اے ای سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

فلپائن کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گیا یو اے ای سے فلپائن واپس آنے والے فلپائنی باشندوں کو فلپائن پہنچنے پر 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا، بیشک انکا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہی کیوں نہ آٰیا ہو۔

نئی سفری شرائط کا اطلاق 17 جنوری کو فلپائن کے مقامی وقت رات 12 بج کر 1 منٹ پر ہوگا۔

اور یہ شرائط 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گیں۔

تارک کین وطن کو قرنطینہ کے دوران دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ سنٹر میں قیام کرنا ہوگا۔

نئی سفری شرائط کا مقصد کورونا وائرس اور اس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

مزید برآں، فلپائن کے صدر کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہے کہ نئے قواعد کے مطابق یو اے ای سمیت دیگر ممالک سے آنے والے غیر ملکی مسافروں جنوری کے آخر تک فلپائن میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ بیرون ممالک پھنسے فلپائنی باشندوں کو واپس لانے کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے پروگرام کے علاوہ واپس آنے والے نابالغ فلپائنی باشندوں کو 31 جنوری کوئی بھی ایئر لائن بورڈنگ کی اجازت نہیں دے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button