متحدہ عرب امارات

دوبئی میں نوعمر لڑکی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر دیا

خلیج اردو
5 ستمبر 2020
دبئی: ماحول کی بہتری کیلئے متحدہ عرب امارات میں مہم زوروں پر ہے مختلف اشیاء کو ری سائیکل کرکے اسے دوبارہ قابل استعمال بنایا جاتاہے ۔ ایسے میں الکٹرانک الات کے کچرا کو ری سائیکل کرکے ایک نو عمر لڑکی نے اعزاز حاصل کیا ہے۔

دبئی میں 17 سالہ ریوا تولپولے نے ماحول کی بہتری کیلئے 20 ٹن الکٹرانک کچرے کو ری سائیکل کیا جس کے بعد انہیں امریکی سماجی تنظیم نے بڑے اعزاز سے نوازا ہے۔

ریوا ماحول کی بہتری کیلئے کام کرتی ہےجنہیں زمین سے محبت اور اسے محفوظ بانئے رکھنے کیلئے کوششوں کے اعتراف میں امریکی تنظیم نے ایکشن فار نیچر اے ایف این ایوارڈ سے نوازا ہے اور انہیں سال کی کم عمر ماحول دوست شخصیت قرار دیا ہے۔

برقی الات کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے پراجکٹ میں ریوا نے ماحول کے تحفظ کیلئے اگاہی مہم میں حصہ لیا۔

انہوں نے مقامی کاروباری مراکز سے 20 ٹن کے قریب برقی الات کا کچرا اکھٹا کیا اور پھر انہیں قابل استعمال بنایا۔

انہوں نے اس منصوبے پر 12 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کیا۔

ریوا اب بھارت کے دیہی علاقوں میں بچوں اور خواتین میں خوراک کی کمی سے بچاؤ کیلئے اگاہی مہم میں حصہ لے رہی ہے جہاں انہوظ نے اپنے ہی بنائے گئے پلیٹ فارم وی کیئر ڈی ایکس بی )WECareDXB) کی جانب سے 700 کے قریب بچیوں کو ایک سال کیلئے مخصوص ایام کی حفاظتی پیڈز فراہم کیں ہیں۔

اے ایف این کے صدر بیرل کے کا کہنا ہے کہ ریوا جیسی بچیاں نئی نسل کیلئے مثال بن جاتیں ہیں۔

Source Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button