متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں داخلے اور ہفتہ سے زیادہ رہائش اختیار کرنے والوں کے لئے نئے قوانین جاری

( خلیج اردو ) ابوظہبی میں داخلے اور ہفتہ سے زیادہ رہائش اختیار کرنے والوں کے لئے نئے قوانین جاری کر دیئے گئے ہیں جن کا اطلاق ہفتہ کے دن سے ہوگا ۔

نئے قوانین کے مطابق ابوظہبی داخلے کے لئے 48 گھنٹے پہلے کیا ہوا کویڈ 19 منفی سرٹیفیکٹ درکار ہوگا جبکہ پہلے داخلے کے وقت دو ٹیسٹ کئے جاتے تھے جو ایک پی سی آر ٹیسٹ اور دوسرا ڈی پی آئی ٹیسٹ کہلاتا ہے۔

ابوظہبی آنے والوں کے لئے آسانی پیدا کردی گئی ہے کیونکہ پہلے ابوظہبی میں داخلی اور خارجی راستوں پر دو طرح کے ٹیسٹ کرنا لازمی تھا جبکہ اب آنے سے پہلے لیا گیا ایک ٹیسٹ 48 گھنٹے تک قابل قبول ہوگا ۔

ابوظہبی میں رہائش پذیر افراد کے لئے ہدایت جاری کی گئی ہے جو افراد ابو ظہبی میں داخل ہوئے اور ایک ہفتہ سے زیادہ رہائس پذیر رہے رہیں وہ 6 دن کے بعد لازمی طور پر کویڈ 19 تشخیص کرنے والا ٹیسٹ کرنے کے پابند ہونگے ۔

ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے جمعہ کو نئے قوانین جاری کئے جس کا مقصد عوام کو کرونا وائرس سے بچانا بیان کیا گیا ہے ۔

پی سی آر ٹیسٹ میں ناک میں نوزل کے ذریعے ڈی این اے لیا جاتا ہے جس سے کویڈ 19 کی تشخیص ممکن ہوتی ہے جبکہ ڈی پی آئی ٹیسٹ میں خون کے نمونے سے کویڈ 19 کی موجودگی کا پتہ لگایا جاتا ہے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button