متحدہ عرب امارات

کم سن بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں سپر مارکیٹ کا ڈیلوری بوائے گرفتار

خلیج اردو
5 ستمبر 2020
دبئی: دبئی کے ایک سپر مارکیٹ میں کام کرنے والے ڈیلوری بوائے کو کم سن بچی کے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جمعرات کو ماتحت عدالت میں سماعت کے دوران معلوم ہواکہ الجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک کم سن طالبہ کو ان کی ماں نے دروزاہ کھولنے کا کہا تو 26 سالہ بھارتی شخص نے بچی کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

متائثرہ خاندان نے سپر مارکیٹ سے کچھ چیزیں خریدیں تھیں جنہیں گھرپر پہنچانے کیلئے مارکیٹ کا ڈیلوری بوائے آیا۔

جب بچی نے ڈیلوری بوائے کیلئے دروازہ کھولا تو ملزم نے بچی کے گال کو چھوم لیا اور اس کے ہاتھ کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر وہ چلائی اور اپنی ماں کو خبردار کیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعہ کی تصدیق کی ۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد دبئی کی عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کیا ہے ۔ کیس کا فیصلہ 21 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

 

Source: Gulf NEws

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button