خلیج اردو
5 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات نے کورونا ایس او پیز کے ساتھ تمام ممالک کیلئے ٹریول پورٹل جاری کر دیا۔ وزارت برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے تاکید کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری بیرون ملک سفر کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متعلق ہدایت نامہ پر لازمی عمل پیرا ہوں۔
اپنی مزل پر روانگی سے قبل مسافر یقینی بنائیں کہ انہوں نے تمام لوازمات پورے کیے ہیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہیں۔
یو اے ای نے ماراتی شہروں کیلئے www.mofaic.gov.aeکی آفیشل ویب سائیٹ پر ٹریول پورٹل بھی جاری کیا ہے۔ پورٹل میں تمام ہدایات اور لوازمات کی تفصیل درج ہے۔
وزارت برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون میں شہری امور کے محکمہ کے ڈائریکٹر عبدالعزیز طالب آل حبسی کا کہا ہے کہ پورٹل کا اجراء اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے کیا ہے۔
اماراتی شہری سفر کرنے سے قبل یقینی بنائیں گے کہ وہ ہدایات سے مکمل طور پر اگاہ ہیں اور وہ اس پر عمل کر چکے ہیں۔ اگر ملک سے باہر کسی اماراتی شہری کو کورونا وائرس ہو جاتا ہے تو وہ قریب کے اماراتی سفارتی مشن سے رابطہ کریں اور اس مقٓصد کیلئے 0097180044444 رابطہ نمبر استعمال کریں۔
وزارت نے یاددہانی کرے کہ کسی بھی ملک سے امارات کا سفر کرنے والے شہری 96 گھنٹے قبل اپنا پی سی آر ٹیسٹ کا رزلٹ دیکھانے کے پابند ہیں۔
Source : Khaleej Times







